ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور نیشنل ہائی اسکول میں بھٹکل آئیٹا شاخ کی جانب سے طلبا کی تہنیت

مرڈیشور نیشنل ہائی اسکول میں بھٹکل آئیٹا شاخ کی جانب سے طلبا کی تہنیت

Sat, 07 Mar 2020 21:00:07    S.O. News Service

بھٹکل:7؍مارچ(ایس اؤ نیوز) مرڈیشور نیشنل ہائی اسکول کے طلبا کا چڈخان ہال نیشنل  گرلز کالج میں یکم مارچ  بروز اتوارکو  منعقدکئے گئے وداعی  پروگرام میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن بھٹکل شاخ کی جانب سے گذشتہ سال دہم جماعت میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنےوالے طالبات کی تہنیت کی گئی ۔

 پروگرام میں نیشنل ہائی اسکول اردو میڈیم کی طالبہ وجینہ خیر بنت ابراہیم مختصر اور نیو انگلش ہائی اسکول کی طالبہ فاطمہ رمشاء بنت محمد فہیم سائری کو خصوصی میمنٹو دیتے ہوئےمسلم ایجوکیشنل سوسائٹی مرڈیشور کے صدر اور صدرجلسہ عثمان آرمارنے شال پوشی کرتےہوئے ان کی تہنیت کی۔  

بھٹکل آئیٹا کے صدر استاد عمرا ن ملا نے اس موقع پر آئٹا کا مختصر تعارف اور اسکے اغراض و مقاصد  بیان کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا مقصد طلباء میں تعلیمی بیداری اور شوق و ذوق پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئیٹا کی طرف سے تہنیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ صدر مجلس عثمان آرمار نے آئیٹا کی خدمات کی ستائش کرتےہوئے طلبا کی تہنیت کرنے پر شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر مسلم  ایجوکیشنل سوسائٹی کے سکریٹری صاحبان ڈاکٹر امین الدین ،ظہور حاجی امین اور دیگر ممبران موجود تھے۔ کالج کی پرنسپال ،دونوں نیشنل ہائی اسکولوں کے میر معلمین سمیت اساتذہ اور حاضرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

WhatsApp_Image_2020-03-07_at_2_48_10_PM.jpeg


Share: